Featuredکھیل و ثقافت

ورلڈکپ 2019: کوہلی الیون نہیں چاہتی تھی گرین شرٹس سیمی فائنل میں جائے

لاہور: ورلڈکپ 2019بھارتی ٹیم کی شکست پر مشتاق احمد اور بین اسٹوک کے بعد عبد الرزاق بھی بول پڑے۔

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈکپ 2019 میں بھارتی ٹیم انگلش ٹیم کے خلاف میچ جان بوجھ کر ہاری۔

ورلڈکپ 2019 میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ جیسے ہی بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی جیسن ہولڈر، کرس گیل اور آندرے رسل نے مجھے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں دیکھنا چاہتی۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلش کمنٹیٹرز ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے بھی اس بات کی نشاندہی کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ کے خلاف میچ جان بوجھ کر ہارا تھا.میں نے یہ بات اس وقت بھی کہی تھی۔

سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہر کسی کی رائے یہی تھی،ایک شخص جو چھکے چوکے جڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بال کو بلاک کرتے رہا اور اسی سے ہی سب اندازہ ہو رہا تھا۔

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی کتاب آن فائر میں ورلڈکپ 2019 کے گروپ راؤنڈ میں اپنی ٹیم کے خلاف بھارتی حکمت عملی پر سوال اٹھائے تھے۔انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار بھارت کی فتح پر تھا لیکن کوہلی الیون کی شکست نے گرین شرٹس کو ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close