More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

سندھ میں وبا سے مزید 29مریض انتقال کرگئے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ آج 1824 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ وبا سے مزید 29مریض انتقال کرگئے

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج سندھ میں سب سے زیادہ 7547 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ 24گھنٹے میں وبا سے مزید 29مریض انتقال کرگئے، سندھ میں کورونا کے367مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کورونا متاثرہ 56مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، جبکہ مزید 487 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 555 ہوگئی ہے، سندھ میں اس وقت 16333 مریض زیرعلاج ہیں، 1824نئے کیسز میں سے 1284 کا تعلق کراچی سے ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close