Featuredسندھ

بحرہ عرب میں موجود سمندری طوفان نسارگا شدت اختیار کر گیا

کراچی : سمندری طوفان نسارگا کی شدت میں اضافہ، کراچی سے 970 کلو میٹر فاصلہ رہ گیا۔

ماہی گیر وں کو 4 جون تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بحرہ عرب میں موجود سمندری طوفان نسارگا مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

بحیرہ عرب میں بننے والے ہولناک طوفان نسارگا نے بھارتی شہر ممبئی کا رخ کرلیا ہے۔

سمندری طوفان ممبئی ، مہاراشٹر اور گجرات کے ساحل سے بھی ٹکرائے گا۔

طوفان سے قبل ہی ممبئی کی گلیاں خالی، سڑکیں سنسان اور شاہراہیں ویران ہوگئیں۔ ساحلی علاقوں سے شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

سمندری طوفان کے گرد ہوائیں 90 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ طوفان کے مرکز مں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے ہیں۔

طوفان سے پاکستان کی کسی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close