More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

احتساب سےبچنے کے لیے گھر میں چھپ جانا بزدلانہ فعل ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نیب پیشی سے فرار لیکن ہائیکورٹ میں پیشی کے پیچھے  منافقت ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احتساب سےبچنے کے لیے گھر میں چھپ جانا بزدلانہ فعل ہے ، شہباز شریف اپنی حرکتوں سےغیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں۔

ادارے آزاداورغیر جانبدارانہ احتساب کاعمل جاری رکھیں گے ،  نیب پیشی سےفرار لیکن ہائیکورٹ میں پیشی کےپیچھے منافقت ہے، شہبازشریف اپنی چمڑی اورضدمڑی دونوں بچانے کے چکر میں ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ آل شریف سوال گندم جواب چناکی گمراہ کن پالیسی پرعمل پیرا ہیں، اثاثوں کاسوال ہوتوجواب ٹڈی دل اورکورونا ہوتا ہے، عوام کو اربوں کاچونا لگانےوالے خیر خواہ ہونےکی ایکٹنگ کررہے ہیں۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close