Featuredسندھ

عالمی سطح پرپیٹرول سستا ، پاکستان میں نایاب

پیٹرول کی سپلائی نہ ہونے کے باعث عوام کو پیٹرول نہیں دے سکتے

کراچی: شہر کے مختلف پیٹرول پمپ پر پیٹرول کی جزوی کمی کے باعث عوام پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی قلت کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے آج بھی کراچی کے مختلف پیٹرول پمپ پر پیٹرول کی جزوی کمی سے عوام پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور پیٹرول پمپ پر عوام کی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

پیٹرول کی قلت کے باعث عوام ہائی اوکٹین پیٹرول خریدنے پر مجبور ہے، ہائی اوکٹین کی قیمت عام پٹرول سے زیادہ ہوتی ہے۔

پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی سپلائی نہ ہونے کے باعث عوام کو پیٹرول نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب ترجمان پی ایس او نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کے تسلی بخش زخائر موجود ہیں اور پاکستان بھر میں تمام پی ایس او فیول اسٹیشنز پر فیول کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، ملک بھر میں فیول کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر مقدار میں فیول موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close