More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

انڈونیشیا میں پہلی بار پلاسٹک کریٹس سے مسجد تیار

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

مانیٹرنگ ڈیسک: انڈونیشیا نے پہلی بار بوتلوں کے پلاسٹک کریٹس سے مسجد تیار کی ہے۔

پلاسٹک کا کچرا ہمارے ماحولیاتی نظام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جو ناصرف ہماری زمین کو آلودہ کرتا ہے بلکہ فضائی آلودگی کا بھی سبب بنتا ہے، ایسے میں انڈونیشیا میں ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے بوتلوں کے پلاسٹک کریٹس سے مسجد تعمیر کی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا نے بوتلوں کے پلاسٹک کریٹس سے ایشیاء کی سب سے پہلی ’ماحول دوست مسجد‘ تعمیر کی ہے جس کی عمار ت تقریبا 440 مربع فٹ ہے۔

اِس کے علاوہ مسجد کے اندرونی اور داخلی راستوں پر پودے بھی لگائے گئے تاکہ فضائی آلودگی بھی صاف ہو سکے۔

مسجد میں ایک حصہ مردوں کی نماز ادا کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایک حصہ خواتین کے لیے ہے۔

انڈنیشیا کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مسجد تعمیر کرکے انتظامیہ نے بہت اچھا کام کیا ہے، یہ ناصرف ماحول دوست مسجد ہے بلکہ یہاں سکون بھی بہت ہے۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا نے 2024 تک اپنے ملک کو پلاسٹک آلودگی سے پاک کرنے کا ہدف لیا ہے، 2017 میں انڈونیشیا کے نائب صدر نے اعلان کیا تھا کہ سال 2020 میں انڈونیشیا میں 1000 ماحول دوست مساجد تعمیر کی جائیں گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close