Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں خوف ناک حد تک اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کا گراف مزید بلند، اموات کی تعداد 2,000 ہو گئی

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 67 افراد انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,960 نئے کیسز سامنے آئے۔

عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 15 واں ملک بن گیا ہے، گزشتہ دو دن میں کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہوا جس کے بعد پاکستان 17 ویں نمبر سے 15 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 98,943 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,002 ہو گئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 63 ہزار 476 ہے، جب کہ اب تک 33,465 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close