Featuredاسلام آباد

پاکستان نے آئی ایم ایف کو تنخواہوں اورپنشن میں اضافے پرآمادہ کرلیا

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کامیاب۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کاتیسرا دور اسلام آباد میں ہوا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر آمادہ کرلیا، اکتوبر تک بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے پربھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پرآمادہ کرلیا ہے، آئی ایمن ایف کو اس بات پر رضامند کرلیا گیا ہے کہ رواں سال ماہ اکتوبر تک بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائینگی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اکتوبر تک بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، مذاکرات میں بجٹ خسارہ قابو کرنے کیلئے متبادل آمدن پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان نان ٹیکس آمدنی بڑھائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف 30 ستمبر تک شرائط نرم رکھے گا، اس بات کی یقین دہانیہ بھی کرائی گئی ہے کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک سے قرض بدستور منجمد رکھے گی۔

پاکستان موجودہ قرض پروگرام پر کاربند رہے گا، پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کی بیشتر شرائط اکتوبر کے بعد پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close