Featuredاسلام آباد

سردارایازصادق بھی کوروناوائرس میں مبتلا

اسلام آباد: سابق اسپیکرقومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔
مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ایاز صادق نے کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ایاز صادق نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
ایاز صادق نے خیریت معلوم کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، وہ پارٹی کے بااعتماد، نظریاتی اور وفادار ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی ایاز صادق سمیت کورونا سے متاثرہ تمام افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شرہف سمیت مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب کی والدہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close