Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

یونیورسٹیزمیں ترجمہ کےساتھ قرآن پاک پڑ ھانالازمی قرار

۔ قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔

لاہور: پنجاب کی جامعات میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑ ھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

گورنر پنجاب اور یونیورسٹیز چانسلر چوہدری محمد سرور نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے یونیورسٹیز میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑ ھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کیساتھ قرآن پڑ ھائیں گے جس کے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔ قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قرآنِ پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی حضرت محمدﷺ پر نازل ہوا، قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے، قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close