Featuredاسلام آباد

ملک بھرمیں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی

رواں ہفتے کے آخر میں پری مون سون کاسلسلہ بھی شروع ہوجائےگا۔

اسلام آباد: رواں ہفتے کے آخرمیں ملک کے بیشتر اضلاع میں پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

میڈیاذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شدید گرمی اور گرمی کے بعد ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے، اور رواں سا ل ملک بھر میں مون سون کی اچھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے تمام میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی، اور اس دوران بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت 40 سے 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ہیٹ انڈیکس 45 سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا، تاہم رواں ہفتے کے آخر میں پری مون سون کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے آخرمیں اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم، ہری پور، ایبٹ آباد اور مظفرآباد سمیت ملک کے کچھ بالائی علاقوں اور تھرپارکر میں پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close