Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف شعبہ جات کے آن لائن فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ سافٹ ویئر انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بائیو انفارمیٹکس، بائیومیڈیکل سائنسز، آرکیٹیکچر اور بزنس ایڈمنسٹریشن (BBA) کے آن لائن فائنل امتحانات 22 جون 2020ء سے شروع ہوں گے جبکہ الیکٹرانک انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، سول انجینئرنگ اور بائیومیڈیکل انجینئرنگ کے امتحانات کا آغاز 29/جون 2020ء سے ہوگا (اس کا انحصار پاکستان انجینئرنگ کونسل کی پالیسی کے اعلان پر ہے) ۔ تاہم پوسٹ گریجویٹس کے آن لائن امتحانات بھی 29/جون 2020ء سے ہی ہوں گے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام آن لائن امتحانات اوپن بُک کی بنیاد پر ہوں گے ۔ سرسید یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر آن لائن فائنل امتحانات کا ٹائم ٹیبل اور شیڈول موجود ہے جسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا ہے ۔ امتحانات کا طریقہ کار، تیکنیکی معاونت اور آن لائن ایگزام سسٹم کے بارے میں عمومی ہدایات سرسیدیونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر حوالے کے طور پر موجود ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close