More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredانٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ کی ناگہانی موت نےبھابھی کی جان لےلی

انہیں یقین نہیں آرہا کہ سشانت سنگھ راجپوت اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بھابھی ان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور سشانت کی موت کی خبر سن وہ بھی چل بسیں۔

دو روز قبل بالی ووڈ کے نامور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبرنے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو دنگ کردیا تھا۔ اکشے کمار، انوراگ کیشپ سمیت متعدد فنکاروں نے سشانت سنگھ کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا انہیں یقین نہیں آرہا کہ سشانت سنگھ راجپوت اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

سشانت سنگھ کے گھر والے بھی اس خبر پر یقین نہیں کرپارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ کے کزن کی اہلیہ سدھا دیوی اس صدمے کو برداشت نہ کرسکیں اور سشانت سنگھ کی موت کی خبر سن کر وہ بھی اس دنیا سے چل بسیں۔

رپورٹس کے مطابق سدھا دیوی نے سشانت سنگھ کی خود کشی کی خبر سن کر کھانا پینا چھوڑدیا تھا اور انہوں نے اس وقت اپنی آخری سانس لی جب ممبئی میں سشانت سنگھ کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ جب ان کے گھر کا دروازہ توڑا گیا تو ان کی لاش پھندے سے لٹک رہی تھی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close