Featuredتجارت

اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چلانے کے لیے ایس او پیزکی تیاری

لاہور: کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چلانے کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز( ایس او پیز) کی تیاری جاری ہے۔

اس حوالے سے نارنکو انٹرنیشنل کے ریجنل مینجر لی چن، ڈائریکٹر احسن فیاض کی سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چلانے والے عملے کی ٹریننگ کے لیے ایس او پیز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر لی چن نے 4 ماہ پر مشتمل ٹریننگ کے لیے تفصیلی ایس او پیز تیار کرنے کی درخواست بھی کی، انہوں نے کہا کہ تمام ٹرینیں جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہیں،ٹریننگ کے بغیر ٹرین چلانا ممکن نہیں۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین اہم منصوبہ، ٹرین چلانے کے لیے اسٹاف کی ٹریننگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اور اس حوالے سے تفصیلی ایس او پیز جاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اولین ترجیح ہے، ایس او پیز پر عمل درآمدکرنے والوں شعبوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close