Featuredانٹرٹینمنٹ

ارطغرل غازی کی ہیروئن کو پاکستان بھا گیا

ارطغرل کی ہیروئن حلیمہ کو پاکستان پسند آ گیا

مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان کو پاکستان بھا گیا۔

پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان نے پاکستانی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروالیا۔

ترکش اداکارہ ایسرا بلجیک کی تصویر میگزین کے سرورق پر شائع کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ارطغرل کی ہیروئن ایسرا بلجیک (حلیمہ سلطان) نے لکھا کہ ’ہیلو پاکستان‘ اور کہا کہ جون میں میرا نیا فوٹو شو شائع ہوا ہے اور میں سرورق پر موجود ہوں۔

ایسرا بلجیک نے فوٹو شوٹ کرنے والی اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا

مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹس میں حلیمہ سلطان کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترک اداکارہ نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور اداکارہ کو خوش آمدید کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close