Featuredدنیا

ٹرمپ کی ریلی کے بعد وبا کے نئے سرے سے پھوٹنے کا خطرہ بڑھ گیا

اوکلاہاما: امریکا میں آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے کورونا وبا کے دوران پہلی بڑی ریلی

ماہرین صحت نے ٹرمپ کے ریلی کے فیصلے کو خطرناک قدم قرار دیا، وبا کے نئے سرے سے پھوٹنے کا خطرہ بڑھ گیا

امریکا میں آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے کرونا وبا کے دوران پہلی بڑی ریلی نکالی گئی، ریلی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے ریاست اوکلاہاما کے شہر ٹلسا میں بڑی انتخابی ریلی نکالی، ری پبلکن کی جانب سے اس ریلی کو رکوانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا تاہم عدالت نے ریلی ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نسل پرستی کے خلاف پُر تشدد مظاہرے فوج بھیج کر ایک گھنٹے میں ختم کر دیے، مشتعل مظاہرین نے پولیس پر حملے کیے اور نجی و سرکاری املاک کو آگ لگائی، یہ مظاہرین نہیں بلکہ حملے اور لوٹ مار کرنے والے گروہ تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ڈیموکریٹس کے گورنرز اور میئرز پر بھی احتجاجی مظاہروں کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔

ماہرین صحت نے ٹرمپ کی ریلی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے خطرناک قدم قرار دیا، ان کا کہنا تھا جب ریلی کے شرکا گھروں کو لوٹیں گے توکورونا وائروس کی وبا نئے سرے سے پھوٹ پڑے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close