Featuredدنیا

تین ماہ بعد سعودی حکومت کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب کے آج سے تمام شہر کھول دئیے جائیں گے۔

عمرہ، بین الاقوامی پروازوں اور حرم شریف میں داخلے پر پابندی تا حال برقرار رہے گی۔

سعودی عرب میں تین ماہ بعد حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر کے ساتھ لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے تمام شہروں سے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کر دی گئیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

آج سے سعودی عرب کے تمام شہر کھول دئیے جائیں گے، تمام ہوٹلوں، سرکاری دفاتر سمیت دیگر تمام جگہوں پر عائد پابندیاں بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمرہ، بین الاقوامی پروازوں اور حرم شریف میں داخلے پر پابندی تا حال برقرار رہے گی جبکہ کھیلوں اور سیاحوں پر سے بھی پابندی ختم کردی گی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کرفیو دوبارہ نافذ کیا جا سکتا ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close