Featuredسندھ

پاک بحریہ قوم کی امنگوں پر پوری اتری : آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی سمندری حدود کے دفاع سے متعلق قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پوری اتری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں نیول وار کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے 49ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی۔ جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی سیکیورٹی، چیلنجز اور پاکستان کے لیے مواقع پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے حوالے سے ہمیشہ قوم کی امنگوں پر پوری اتری۔

آرمی چیف نے پاکستان بحریہ کی بہادرانہ اور قربانیوں سے بھری قابل فخر تاریخ کو سراہا اور کہا کہ نیول وار کالج پاکستان بحریہ کا بہترین ادارہ ہے۔ اس میں مسلح افواج کے افسران اور دوست ممالک کے افسران کی بھی ٹریننگ کی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close