Featuredکھیل و ثقافت

انگلینڈکےخلاف قومی اسکواڈمیں شامل کھلاڑیوں میں کوروناکی تشخیص

کھلاڑیوں میں وبا سےمتاثرہونےکی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔

لاہور: دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل تین کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں وبا سے متاثر ہونے کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا۔

تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔ دیگر دو کھلاڑی، عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کےعلاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ آج مکمل کرلیے گئے۔ اسکواڈ میں شامل ان اراکین کے ٹیسٹ چار مختلف شہروں، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے۔ پی سی بی نے اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close