Featuredتجارت

کےالیکٹرک نےبدترین لوڈشیڈنگ کاوفاقی حکومت کوٹھرادیا

ایندھن کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

کراچی: کےالیکٹرک نے شہر قائد میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاساراملبہ وفاقی حکومت پرڈال دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کی وجہ وفاق کی جانب سے فرنس آئل اور گیس کی عدم فراہمی کو قرار دے رہی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایندھن کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔
کے الیکٹرک دعویٰ ہے کہ لوڈشیڈنگ ایسے علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں سے بل نہ بھرنے کی شکایات زیادہ ہوں حالانکہ زمینی حقائق کے الیکٹرک کے اس دعوے کے برعکس ہیں۔
خیال رہے کہ مارچ کے آخر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا اور اس دوران 9 مئی تک کراچی میں لوڈ شیڈنگ تقریباً ختم کردی گئی تھی تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی اور جون میں بجلی کی فراہمی میں تعطل بے پناہ بڑھ گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close