More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

محمدحفیظ کی منفی رپورڑ نےپی سی بی کے ٹیسٹ پرسوال کھڑے کردیئے

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر اپنے کووڈ 19کےدوسرےٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور:  محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منفی آگیا جس نے پی سی بی کے ٹیسٹ پر سوال اٹھادیا۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے قبل کرائےگئے کورونا ٹیسٹ میں 10 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جس میں محمد حفیظ بھی شامل تھے۔

تاہم آج محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر اپنے کووڈ 19 کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

محمد حفیط نے لکھا کہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی لیکن دل کی تسلی کے لیے ذاتی طور پر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گیا۔

انہوں نے رپورٹ سب سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے شکر سے میرے اور میرے گھر والوں کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close