Featuredاسلام آباد

کورونا انفیکشن سے ہلاکتوں میں روزانہ اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 4,035 ہو گئی

پنجاب میں 1,656، سندھ 1,205، خیبر پختون خوا میں 890، اسلام آباد 120، بلوچستان 113، گلگت بلتستان میں 23 اموات

کورونا وائرس انفیکشن سے ہلاکتوں اور روزانہ سامنے آنے والے نئے کیسز میں اتار چڑھاؤ کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک بن گیا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,138 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 74 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 198,883 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,035 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 76,318 ہو گئی، پنجاب میں 72,880  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اب تک سندھ میں 41,992 مریض صحت یاب ہوئے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close