Featuredانٹرٹینمنٹ

پاکستانی موسیقی کا دنیا بھر میں راج

برطانوی سنگر پاکستانی گیتوں کی دیوانی

پاکستانی نژاد برطانوی سنگر فادیہ شبروز کا کہنا ہے کہ پاکستانی موسیقی دنیا بھر میں راج کر رہی ہے، ہماری پرانی فلموں کے سدا بہار گیت آج بھی سماعتوں میں رس گھولتے ہیں۔

فادیہ شبروز کا کہنا ہے کہ میں برطانیہ میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے، ملکہ ترنم نور جہاں، مہدی حسن اور استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے گیتوں اور غزلوں کو برطانیہ میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

مجھے سوشل میڈیا پر پاکستانی گیتوں کا غیر معمولی رسپانس ملتا ہے میری آواز میں ان گیتوں کو یوٹیوب پر لاکھوں میوزک لور پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے نغموں کی وڈیوز کی خوبصورتی پر خاص توجہ دیتی ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

نئی نسل کی تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ فادیہ شبروز نے بتایا کہ مجھے پاکستان میں یوسف صلاح الدین کے مقبول پروگرام۔ورثہ، میں بہت پزیرائی ملی، جب بھی پاکستان آتی ہوں ، ورثہ کی محفل موسیقی میں لازمی شریک ہوتی ہوں۔

اس موقع پر پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے میری آواز اور انداز گائیکی کو سراہا، میں پاکستانی گیتوں کی دیوانی ہوں، میری آواز میں استاد نصرت فتح علی خان کا گیت، ’میرے رشکِ قمر‘ کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی۔

ان دنوں کچھ سولو گیتوں پر کام کر رہی ہوں، اپنے نغموں کی تیاری کے دوران نئی نسل کی پسند کا خاص خیال رکھتی ہوں۔

مجھے معلوم ہے ہماری نوجوان نسل موسیقی کی دلدادہ ہے، وہ جس گانے کو چاہتی ہے مقبولیت کے آسمان پر پہنچا دیتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close