More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

قومی ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: پی سی بی کا کہنا ہے کہ جن 18 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ دونوں بار منفی آئے ہیں فی الحال وہی دورے پر جارہے ہیں

دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑی اور آفیشلز لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے، روانگی سے قبل کرونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے، جبکہ انگلینڈ پہنچنے پر بھی وائرس سے بچنے کے لیے سخت ہدایات کی گئی ہیں۔

ادھر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ جن 18 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ دونوں بار منفی آئے ہیں فی الحال وہی دورے پر جارہے ہیں، ان کے علاوہ دو ریزرو کھلاڑی موسیٰ خان اور روہیل نذیر بھی منفی ٹیسٹ آنے پر دورہ انگلینڈ  میں شامل ہیں۔

جن 10 پلیئرز کے ٹیسٹ پہلے مثبت آئے تھے ان میں سے 6 کھلاڑی یعنی وہاب ریاض، رضوان، فخرزمان، شاداب، حسنین اور محمدحفیظ کے ری ٹیسٹ منفی آئے، لیکن وہ دو بار منفی ٹیسٹ آنے پر ہی ٹیم کو جوائن کرسکیں گے اور انگلش کھلاڑیوں کے خلاف سیریز میں شریک ہوں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close