More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

مقبوضہ کشمیر سے بھارتیوں کے ڈومیسائل کا اجرا ناقابل قبول ہے

بھارت کی پیش قدمی روکنا ضروری ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے 25 ہزار بھارتیوں کو ڈومیسائل کا اجرا ناقابل قبول ہے اور بھارت کو روکنا بھی ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے مقبوضہ جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضہ جمانے کی بھارتی کوشش اور اب 25 ہزار ہندوستانی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجراء سمیت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنے کے تمام بھارتی حربے سراسر غیرقانونی اور چوتھے جینیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا ہے اور میں دیگرعالمی رہنماؤں سے بھی بات کررہا ہوں، اس ناقابلِ قبول سمت میں بھارت کی پیش قدمی روکنا ضروری ہے۔

اس سے اہلِ کشمیر کے قانونی اور بین الاقوامی طور پر ضمانت شدہ حقوق پر مزید زد پڑتی ہے اور جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کو شدید صدمہ پہنچتا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close