Featuredاسلام آباد

حکومت کےلئےجائزنہیں ہےکہ وہ اپنےخرچ پرمندرتعمیرکرے

اسلام آباد: مفتی تقی عثمانی کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر اہم بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو حق ہے کہ جہاں انکی آبادی کے لئے ضروری ہو وہ اپنی عبادت گاہ برقرار رکھیں اورپاکستان جیسے ملک میں جو صلح سے بناہے، وہ ضرورت کے موقع پر نئی عبادت گاہ بھی بنا سکتے ہیں تاہم حکومت کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے ایسی جگہ پر جہاں ہندو برادری کی آبادی بہت کم ہو۔


ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس لئے اسلام آباد میں حکومت کے لئے ہرگز جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرائے- نہ جانے اس نازک وقت میں کیوں ایسے شاخسانے کھڑے کئے جاتے ہیں جن سے انتشار پیدا ہونے کے سوا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مندر بنانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close