More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

کیپٹن کرنل شیرخان کایوم شہادت

کرنل شیرخان شہیدنےسرفروشی کی لازوال داستان رقم کی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: پاک فوج کے بہادرسپوت کیپٹن کرنل شیرخان نشان حیدرکا 21 واں یوم شہادت آج انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

صوابی کے اس شیردل جوان نے 1999ء میں کارگل کے محاذ پردشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

وطن پرجان نچھاور کرنے پرکرنل شیرخان کو نشان حیدرسے بھی نوازا گیا تھا۔

کرنل شیرخان کوبچپن سے ہی فوج میں جانے کا شوق تھا، اسی لیے گھروالے پیارسے اسے
کرنل کے نام سے پکارتے تھے۔

1999 کی کارگل جنگ کے دوران جب ٹائیگر ہل کے محاذ پرپاکستانی فوج کے کپتان کرنل شیرخان نے اتنی بہادری کے ساتھ جنگ کی کہ بھارتی فوج نے بھی ان کی شجاعت کا اعتراف کیا۔

کارگل کے مشکل ترین معرکے پرکیپٹن کرنل شیرخان شہید نے سرفروشی کی لازوال داستان رقم کی.

ان کی اس قربانی پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

ہنس مکھ کرنل شیرخان اپنی طنزومزاح کی عادت کے باعث دوستوں میں بہت مقبول تھے اوراپنی بہادری کی وجہ سے آج بھی وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close