Featuredتجارت

سونےکی قیمت تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

سونےکی قیمت 26ڈالرکےاضافےسے1802ڈالرہوگئی

کراچی: سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کے اضافے سے1802ڈالر ہوگئی جو 8سال کی بلند ترین سطح ہے۔

کورونالاک ڈاون سے شادی بیاہ کی تقریبات معطل ہونے سے سونے کے زیورات کی خریداری میں 4ماہ سے غیر معمولی کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کوفی تولہ اور فی دس گرام کی قیمتوں کے پرانے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں جس سے فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2400روپے اور 2058روپے کا اضافہ ہوگیاہے

جسکے نتیجے میں ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 8ہزار 300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 92850روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ پاکستان میں سونے کی بڑھتی طلب کے باعث بدھ کوفی تولہ سونے قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 6000روپے کم رہی ہے لیکن جوں جوں سونے میں سرمایہ کاری حجم بڑھے گا

اسی تناسب سے دبئی اور مقامی گولڈ مارکیٹ می قیمتوں کے درمیان فرق گھٹتاجائے گا۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے بڑھکر 1060روپے اور10 گرام چاندی کی قیمت 8روپے58پیسے بڑھ کر 908روپے78 پیسے کی سطح پرآگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close