Featuredاسلام آباد

ملک کےمختلف شہروں میں موسلا دھار بارش

فیڈرٹرپ کرجانےسےمتعددعلاقےاندھیرےمیں ڈوب گئے

اسلام آباد: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہو گیا.

آندھی چلنے سے بعض علاقوں میں درخت گر گئے جبکہ فیڈر ٹرپ کرجانے سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے.

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو بھی بالائی،وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ، کاکول،نارووال میں 14 ملی میٹر ہوئی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آبادمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

فاروق آباد اور گردونواح میں بھی طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش شروع ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ۔.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close