Featuredاسلام آباد

آصف زرداری پر چاراگست کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت کی۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری پر ایک اور ریفرنس میں 4 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملزموں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی ، عدالت نے تمام ملزموں کوپیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا چاراگست کوفرد جرم عائد کی جائے گی۔

یاد رہے نیب نے ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کےانچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا اور ندیم بھٹو سے تفتیش کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ ندیم بھٹو کے اکاؤنٹ میں اومنی گروپ کے علاوہ گم نام اکاؤنٹس سے پیسے آتے تھے، پیسوں سے نوڈیرو ہاؤس کے ملازمین کی تنخواہیں، کھانے کے اخراجات چلتے تھے، سفری اخراجات، نوڈیرو ہاؤس میں تقریبات کے انتظامات انہی پیسوں سے ہوتے تھے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close