Featuredپنجاب

ٹک ٹاک پر دوستی کرنے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار

لاہور : ٹک ٹاک پردوستی کرنے والی لڑکی کو لڑکے نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

لڑکی کو ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی مہنگی پڑ گئی، دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی کرنے والی لڑکی کو دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ 20 دن پہلے شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی، شیراز کے بلانے پر سمن آباد پہنچی تو اس نے گاڑی میں بٹھا لیا، گاڑی میں شیراز کے دو دوست بھی تھے، گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

تھانہ ملت پارک پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے، میڈیکل کرانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close