Featuredانٹرٹینمنٹ

ایور گرین بیوٹی ماہ نور بلوچ کی50 ویں سالگرہ

ماہ نور بلوچ آج اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

پاکستان کی ایور گرین بیوٹی14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہونے والی ماہ نور بلوچ نے نہ صرف اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا بلکہ اپنی عمر سے کم نظر آنے نے بھی انہیں شہرت بخشی۔

انہوں نے 23 برس کی عمر میں 1993 میں پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ماروی سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ ، ڈائریکشن اور پروڈکشن کے شعبوں میں بھی اپنی دھاک بٹھائی۔

ماہ نور بلوچ 50 برس کی ہوگئی ہیں لیکن اکثر ان کی عمر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بنتے رہتے ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کبھی بوڑھی نہیں ہوتیں۔ ماہ نور بلوچ نہ صرف ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں بلکہ نانی بھی بن چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close