Featuredتجارت

نیو بلیو ایریا پراجیکٹ میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے ارب روپے کا ریونیو حاصل

اسلام آباد : نیو بلیو ایریا پراجیکٹ میں پہلے ہی دن تاریخی سرمایہ کاری

حکومت نے بلیوایریا پراجیکٹ میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے اربوں روپے حاصل کرلئے، مجموعی طور پر منصوبے میں 15 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کے تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے کے منصوبے نیو بلیو ایریا پراجیکٹ میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے کامیابی ملی۔

وفاقی حکومت کو بلیوایریا میں ڈھائی ہزار گز کے پلاٹس کی نیلامی سے اربوں روپے حاصل ہوئے اور موثرپالیسی سے بڑے سرمایہ کاروں کی تاریخی انویسٹمنٹ بھی ہوئی، 7 ارب کے تخمینہ والی زمین سے پہلے دن 10 ارب سے زائد حاصل کئے گئے۔

وفاقی حکومت کو منصوبے سے مجموعی طور سے 15 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے مارچ میں نیوبلیو ایریا پروجیکٹ کا اعلان کیا تھااورسائٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں نیلامی کے طریقہ کار پر بریفنگ بھی دی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ منصوبے کے لیے ایف 9 پارک کے بالمقابل 170 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔

جدید تعمیرات اور ہائی رائز بلڈنگ پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی خصوصی دعوت دی جائے اور لندن، دبئی، مانچسٹر، شکاگو اور گلاسکو سمیت بڑے شہروں میں روڈ شوز کیے جائیں گے۔

منصوبے سے حاصل رقم شہر کے ترقیاتی منصوبوں پرخرچ ہو گی اور شہرمیں تعمیراتی صنعت کو فروغ اورمعیشت میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ منصوبے کے دائرہ کار دوسرے بڑے شہروں میں بھی پھیلایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close