Featuredاسلام آباد

وزیر اعظم نے عوام سے عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کردی

اسلام آباد : وزیر اعظم کیعید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کی شرح کم ہوگئی

عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے، جہاں کورونا کی شرح کم ہوچکی ہے، پاکستان میں بھارت کے برعکس انتہائی نگہداشت اور اموات کی شرح بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مثبت رجحان ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور ایس او پیز پر عمل کا نتیجہ ہے، قوم سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی گزارش ہے، عوام سے گزارش ہے عید الاضحیٰ بھی سادگی سے منائیں۔

وزیر اعظم نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں، ایس او پیز میں غفلت سے کورونا کیسز میں اضافہ اور اسپتالوں میں رش ہوسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close