Featuredپنجاب

ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

معروف ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کا ناقابل یقین اعلان

لاہور: تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر نے ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے۔

معروف ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی حریم شاہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کرتی ہوں۔

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے  پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے مذاہب کا مذاق بنایا جارہا ہے، بے حیائی پھیلائی جارہی ہے، بے سروپا گفتگو بھی کی جارہی ہے۔

نئی نسل کو تباہی کے دہانے کی طرف دکھیلا جارہا ہے، ٹک ٹاک ویڈیوز پر کسی قسم کی پابندی نہیں اور ان کے اداکاروں پر کسی قسم کی قانونی گرفت نہیں ہورہی ۔

قرار داد کے متن کے مطابق ایوان یہ بھی سمجھتا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیوز کو بلیک میلنگ کیلئے بھی استعمال کیا جارہا ہے اور کئی افراد اس وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
لہٰذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیوز پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

دوسری جانب معروف ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی حریم شاہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ایپلی کیشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تو میں اس کی حمایت کروں گی۔

حریم شاہ نے کہا کہ اگرچہ ٹک ٹاک کی وجہ سے مجھے شہرت ملی ہے لیکن حکومت اگر کوئی فیصلہ کرتی ہے تو ہر کسی کو اس کا احترام کرنا چاہئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی ایپلی کیشنز کو استعمال کرنے سے پہلے لوگوں کو تعلیم دینا بہت ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close