Featuredکھیل و ثقافت

آل راؤنڈر کرکٹر کائنات امتیاز نے ہاں کہہ دی

قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے منگنی کرلی

کراچی: قومی ویمن ٹیم کی کرکٹر کائنات امتیاز نے سادگی سے منگنی کرلی۔

آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے فرسٹ کزن ارشمان علی سے منگنی کرلی جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

ٹویٹر پر خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کائنات کو ان کے منگیتر ارشمان انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

کائنات امتیاز نے لکھا کہ آخرکار میں نے ہاں کہہ دی، میری منگنی ہوگئی، الحمدللہ۔

منگنی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی، گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں چند قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔

کائنات امتیاز کو مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close