Featuredاسلام آباد

اہلِ کشمیر کیلئے خودارادیت کا حق عالمی قانون کےتحت تسلیم شدہ ہے

آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اہلِ کشمیر کیلئے خودارادیت کا حق سلامتی کونسل کیجانب سے اورعالمی قانون کے تحت تسلیم شدہ ہے۔

ٹوئٹر بیان میں وزیر اعظم نے کہا آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں ، میں جانتا ہوں کہ انصاف ہی کابول بالا ہوگا۔

اہلِ کشمیر کیلئےخودارادیت کاحق سلامتی کونسل کیجانب سےاورعالمی قانون کےتحت تسلیم شدہ ہے۔

ہم کشمیری عوام کوجو ہندوتوا کی پیروکارنسل پرست بھارت سرکارکے ظالمانہ ،غیرقانونی ہتھکنڈوں کیخلاف صف آراء ہیں ، انصاف دلوانےکیلئےاپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، میں جانتا ہوں کہ انصاف ہی کابول بالا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں جب اہلِ کشمیر نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی۔

عمران خان نے کہا ہم کشمیری عوام سے اپنے عہد کی تجدید کرتے اور حقِ خودارادیت کی انکی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close