Featuredاسلام آباد

سبسڈی کا مقصد غریب،مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے

بجلی ، گیس و دیگر سبسڈیز کے لیے ڈیٹا بیس سے استفادہ کیا جائے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت میں معیشت سے متعلقہ ایشوز پر غور، سفارشات اور مستقبل کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بجلی،گیس، فرٹیلائزرز، یوٹیلٹی اسٹورز، برآمدات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کو ہاؤسنگ،این ایچ اے اور دیگراداروں کے بجٹ اور سبسڈیز پر بریفنگ دی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سبسڈی کا مقصد غریب،مستحق افراد کی معاونت،ریلیف فراہم کرنا ہے،سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے، یقینی بنایا جائے کہ سبسڈی کی رقم صرف ضرورت مندوں کو میسر آئے۔

وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو حکومت کی فراہم کردہ سبسڈیز کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈیز کے جائزے کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے،سبسڈی کا جائزہ لے کر افادیت بڑھانے کے لیے جامع سفارشات پیش کریں۔

وزیراعظم پاکستان نے احساس پروگرام سے ضرورت مندوں کو نقد رقوم کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی،گیس،یوٹیلٹی اسٹورز، دیگر سبسڈیز کے لیے ڈیٹا بیس سے استفادہ کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close