More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

پب جی گیم کی بندش میں وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کوئی کردار نہیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : وفاقی وزیر سید امین الحق کا کہنا ہے کہ پب جی گیم کُھلنے یا بند رہنے سے متعلق عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بیان ہے کہ پب جی گیم کی بندش میں وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کوئی کردار نہیں ہے

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق نے آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ پی ٹی اےوزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت نہیں، گیم کُھلنے یا بند رہنے سے متعلق عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ گیم کی بندش سےنوجوان تفریح اور ذریعہ آمدن سے محروم ہوئے ، گیم کُھلنے یا بند رہنے سے متعلق عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والے گیم پب جی پر عارضی پابندی عائد کردی تھی۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ گیم پر مکمل پابندی کا حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائےگا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close