Featuredسندھ

کراچی: بنگالی ڈکیت گروپ گرفتار

ملزمان ڈیفنس ،گزری ،کلفٹن میں رات کو واردات کرتے تھے

کراچی : سی ٹی ڈی پولیس نےکراچی میں گھروں میں ڈکیتی کرنے والا 4 رکنی بنگالی گروپ گرفتارکرلیا

خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے ہاؤس روبری کرنیوالا 4 رکنی بنگالی گروپ کو گرفتار کرلیا، ملزمان ڈیفنس ،گزری ،کلفٹن میں رات کو واردات کرتے تھے۔

سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبدالکریم،عبدالرزاق،سکندر ،یونس شامل ہیں، ملزمان سے 4پستول بھی برآمد ہوئیں۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ملزمان سے دوران تفتیش میں اہم انکشافات ہوئے، ملزمان ڈیفنس ،گزری ،کلفٹن میں رات کوواردات کرتے تھے جبکہ ملزمان نے گزری میں بنگلے سے9لاکھ نقدی،قیمتی گھڑیاں لوٹیں۔

چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گھر سے لوٹا سونا 55لاکھ میں فروخت کیا، ملزمان نےڈیفنس سے لوٹے گئے زیورات18لاکھ میں فروخت کئے جبکہ متعدد بنگلوں سے زیورات ،کیش،گھڑیاں ،موبائل، قیمتی سامان بھی لوٹا۔

انچارج سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان جرائم پیشہ اورپہلے بھی جیل جاچکےہیں، ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close