Featuredسندھ

ہم پرالزام ہے کہ کراچی میں ایک زمین فروخت کی

کونسی زمین بیچی ہے وہ بتا دیں11 ایکڑ زمین کراچی میں ہےکہاں؟

کراچی:  میئر کراچی نے کہا ہے کہ 11ایکڑ زمین کراچی میں ہے کہاں جو فروخت ہو؟

وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم پرالزام لگایا کہ ہم نے کراچی میں ایک زمین فروخت کی،11 ایکڑ زمین کراچی میں ہےکہاں؟

میئرکراچی نے کہا کہ اب ایک اچھی رقم کےایم سی کو ملی ہے مگر کونسی زمین بیچی ہے وہ بتا دیں11 ایکڑ زمین کراچی میں ہےکہاں؟ اور 55ارب کی زمین کیسےہم فروخت کردیں گے؟

انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں نکاسی آب کی درستگی کا کام تیزی سےجاری ہے، کےایم سی نالوں کےتمام چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کر رہی ہے جب کہ جام چاکرو پر بھی ہمارا کام جاری ہے۔

میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر میں بارش اس نوعیت کی نہیں ہوئی مگر کےایم سی کا کام جاری ہے، ورلڈبینک نےنالوں کی صفائی کیلئے ایک ارب پورے ہمیں نہیں دیئے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم سندھ حکومت کو نالوں کی صفائی کیلئےصرف نشاندہی کرا سکتے ہیں، بلدیاتی الیکشن جب حکومت چاہےگی تب ہوگا اور مئیر کےامیدوار کا فیصلہ پارٹی کرےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close