Featuredاسلام آباد

بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی حکومت کو فاشسٹ قرار دیا ہے

نازی ہٹلر اور مودی حکومت کی پالیسی یکساں ہیں

اسلام آباد: پاکستان  کی مؤثرسفارت کاری سےکشمیرکی صورتحال دنیامیں اجاگرہوئی۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی معید یوسف کا کہنا تھا کہ اگر ہم تاریخ اٹھاکردیکھیں تونازی ہٹلر اور مودی  حکومت کی پالیسیاں یکساں ہیں۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی حکومت کو فاشسٹ قرار دیا ہے، پاکستان کی مؤثرسفارت کاری سے کشمیرکی صورتحال دنیامیں اجاگرہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے نمٹنےکیلئےعلاج فراہم کرنےکا پابندہے، کشمیر کا ہر باشندہ بھارت سےسخت نفرت کرتاہے۔

عالمی برادری  کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق خلاف ورزیوں پرآنکھیں بندکیےہوئے ہے جبکہ دوسری طرف بھارت دعوے کررہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول کے مطابق ہیں،  اگر ایسا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت مقبوضہ وادی میں عالمی میڈیا کو داخل کیوں نہیں ہونے دیتی۔

مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا چھوٹا سا ہمسائیہ ملک بھی بھارت کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے۔ معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں قیدی بنائےگئے پائلٹ ابھینندن کو ہیروبناکر پیش کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں بری طرح سے ناکام رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close