Featuredپنجاب

عدالت نے جعلی ڈگری پرفارغ پائلٹ کیخلاف سی اے اے کا حتمی فیصلہ روک دیا

ایئر ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس معطلی کا حکم غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے: پائلٹ

 لاہور: ہائی کورٹ نے سی اے اے کوجعلی ڈگری پرفارغ پی آئی اے پائلٹ کیخلاف حتمی فیصلہ سے روک کر ڈی جی سی اے اے کو طلب کرلیا۔

عدالت جعلی ڈگری پرفارغ پی آئی اے کے پائلٹ کیخلاف حتمی فیصلہ سے روک دیا اور سیکرٹری اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

جعلی ڈگری کی بنیاد پر نوکری سے فارغ ہونے والے پی آئی اے کے پائلٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ، پی آئی اے کے سابق پائلٹ بلال چغتائی کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے تحریری امتحان میں خود نہ بیٹھنے کا الزام عائد کر کے لائسنس معطل کر دیا، 14 جولائی کو لائسنس معطلی کا نوٹیفیکیشن موصول ہوا۔ لائسنس معطلی پر 14 روز میں اپیل دائر نہ کرنے کی صورت میں لائسنس منسوخی کی کارروائی ہو گی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپنے کئے گئے فیصلے پر دائر اپیل سننے کا اختیار غیر آئینی ہے، موقف سنے بغیر ڈی جی سول ایوی ایشن نے لائسنس معطل کر دیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپیل کا اختیار دینے کے رولز کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور ایئر ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس معطلی کا حکم غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک لائسنس معطلی کے حکم پر عملدرآمد بھی روکا جائے۔

جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو سابق پائلٹ بلال چغتائی کیخلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا اور سیکرٹری اورڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close