Featuredاسلام آباد

دشمن کو جواب دینے کے لئے پاک فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے

روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں

اسلام آباد: ائیر چیف مارشل کا کہنا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے جاری بیان کے مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف بیس قادری پر جاری آپریشنل مشقوں کا معا ئنہ کیا اور عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے، ہم دشمن کی جانب سے فوجی سازو سامان کی خریداری سے لا علم نہیں، روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ائیر چیف نے مسئلہ کشمیر کے مطابق فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close