More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ ہے انصاف کے لیے ٹائم فریم دیں

جعلی ڈومیسائئل کے ذریعے پہلے ہی کراچی کے عوام کے حق پر ڈاکا مارا گیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی:  وفاق کی جانب سے آئی جی پیپلزپارٹی کو قبول نہیں ہورہا تھا اور اب پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سے ڈپٹی کمشنر لاکر بٹھا رہی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ  انصاف میں تاخیر عدالتوں پر بھی سوالیہ نشان ہے

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ ہے انصاف کے لیے ٹائم فریم دیں، وفاق کی جانب سے آئی جی پیپلزپارٹی کو قبول نہیں ہورہا تھا اور اب پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سے ڈپٹی کمشنر لاکر بٹھا رہی ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے فضل الرحمان کے بھائی کو کے پی سے سندھ میں ڈپٹی کمشنر لگانے پر سندھ حکومت کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ وفاق کی جانب سے آئی جی پیپلزپارٹی کو قبول نہیں ہورہا تھا اور اب پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سے ڈپٹی کمشنر لاکر بٹھا رہی ہے۔

جعلی ڈومیسائل سے متعلق رشوت خوری کا بازار گرم کررکھا ہے، جن لوگوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے ان سے متعلق بھی خبردار ہیں، غیرقانونی بکرا منڈیاں لگانے کے لیے رشوت لی جارہی ہے، غیرقانونی پارکنگ کی آڑ میں رشوت خوری کا بازار گرم ہے۔

خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ کسی بھی زبان کا پاکستانی اس شہر میں تعینات ہو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم چاہتے ہیں اس شہر کے نوجوانوں کو بے روزگار نہ کیا جائے، جعلی ڈومیسائئل کے ذریعے پہلے ہی کراچی کے عوام کے حق پر ڈاکا مارا گیا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کے پی سے سندھ میں ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں بند کرے۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close