More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredانٹرٹینمنٹ

ایک اور اداکارہ نے جویریہ سعود کی پروڈکشن کاپول کھول دیا

سوشل میڈیا پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جےجےایس پروڈکشن نے انکے 90 لاکھ روپے دینے ہیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: اداکارہ شیری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جےجےایس پروڈکشن نے میرے90 لاکھ روپے ادا نہیں کیے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اداکارہ جویریہ اور ان کے شوہر سعود نے ان کے تقریباً 90  لاکھ روپے ادا نہیں کیے۔

سلمیٰ ظفر نے جویریہ اور سعود کے پروڈکشن ہاؤس پر نہ صرف رقم ادا نہ کرنے بلکہ فنکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنےکا الزام بھی عائد کیا تھا۔

بعدازاں اداکارہ شیری نے بھی اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جویریہ اور سعود نے ان کے تقریباً 90 لاکھ روپے ادا نہیں کیے ہیں۔

اداکارہ شیری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا یہ ویڈیو بنانے کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو بھی دیکھی تھی، میں انہیں سمجھ سکتی ہوں کیوں کہ میرا ساتھ بھی بلکل ایسا ہی ہوا ہے، میں نے جے جے ایس پروڈکشن کے ساتھ 6 سے 7 سال کام کیا ہے اور اس دوران میں نے بہت کچھ برداشت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے متعدد بار کوشش کی مگر مجھے ٹھیک سے جواب نہیں ملا اور اب اس معاملے کو 10 سال گزر گئے اور اب یہ وقت سچ کو سامنے لانے کا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکارہ جویریہ سعود نے سلمیٰ ظفر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جے جے ایس پروڈکشن سلمیٰ ظفر کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر قانونی کارروائی کریں گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close