Featuredدنیا

عوام کے ساتھ مل کر امریکی پابندیوں مقابلہ کریں گے

تہران: آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اقتصادیوں پابنديوں کا حقيقی مقصد ايران کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے

سرکاری ٹیلی وژن پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے بلا جواز پابندیاں اُٹھانے تک صدر ٹرمپ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ایرانی عوام کے ساتھ مل کر امریکا کی پابندیوں اور دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ ان اقتصادیوں پابنديوں کا حقيقی مقصد ايران کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے تاکہ ايرانی ميزائل پروگرام کو کمزور کیا جا سکے اور خطے ميں ايران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنا ہے۔

سپريم ليڈر نے عالمی قوتوں کے ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری اور معاہدے کی ناکامی کا سامنا ہونے پر یورپی یونین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے اپنا کردار موثر طریقے سے ادا نہیں کیا ورنہ عالمی امن کے ضامن اس معاہدے کو بچایا جا سکتا تھا۔

امریکا نے 2018 میں عالمی جوہری معاہدے کی توسیع سے انکار کرتے ہوئے معاہدے سے دستبردار ہوگیا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close