Featuredاسلام آباد

کراچی میں7 سے 9 اگست تک بارش کا امکان ہے

اسلام آبا: چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کراچی میں 24 سے 26 اگست تک بارش کا سسٹم رہے گا۔

پریس کانفرنس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کراچی میں بارش کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کہتے ہیں کہ کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ 7 سے 9 اگست تک کراچی میں بارش کا امکان ہے، شہر میں 24 سے 26 اگست تک بارش کا سسٹم رہے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 20 ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہو رہا ہے۔

کراچی میں گزشتہ بارش ایک گھنٹے میں 83 ملی میٹر ہوئی شہر میں ندی نالوں کے اطراف بہت تجاوزات ہیں اور سیوریج نظام درست نہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہا کہ وزیراعظم نے کراچی جا کر صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی، کراچی میں بارش کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے،تمام اداروں نے مل کر لوگوں کو ریلیف دینا ہے۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹنگز ہوئیں،اتفاق رائے سے حکمت عملی بنارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close