Featuredسندھ

پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی اشتہاری ملزم گرفتار

کراچی :  ابراہیم حیدری سے پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور دستی بم بھی برآمد ۔

گرفتار ملزم ابراہیم حیدری اور اطراف کے علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

ملزم نزاکت پر 30 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ گرفتار ملزم ساتھیوں کی مدد سے پولیس پر حملے سمیت ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

مرکزی ملزم نزاکت عرف ٹی ٹی کو عدالت کیجانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے مزید تفتیش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close