Featuredانٹرٹینمنٹ

نیمل حمزہ کے گھرخوشیوں کی بارش

ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیئے

کراچی: سوشل میڈیا ویب سائٹس پرفعال اداکارحمزہ علی عباسی اوراداکارہ نیمل خاورکے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پراپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارنے بیٹے کا نام محمد مصطفٰی عباسی رکھا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ خدا کرے کہ ان کا بیٹا، شکرگزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی کو سنوارے، ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیئے۔


واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close